ملک بھر میں 182 مشکوک مدارس بند کر دئے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 فروری 2016 13:28

ملک بھر میں 182 مشکوک مدارس بند کر دئے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2016ء): وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں182مشکوک مدارس بند کر دئے گئے ہیں، جن میں سے سب سے زائدمدارس صوبہ سندھ میں بند کیے گئے جن کی تعداد 167 ہے ، اس کے بعد خیبر پختونخواہ میں تیرہ جبکہ پنجاب میں دو مشکوک مدارس کو بند کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں190 مدارس غیر ملکی فنڈنگ سے چل رہے تھے، چوہدری نثار نے بتایا کہ محض پنجاب میں غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے مدارس کی تعداد 147ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف جرائم میں ملوث 2345 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی متعدد افراد کے خلاف9945مقدمات درج کیے گئے ۔