پنجاب میں کارروائی کا اشارہ ہوا تو وزیراعظم بھی بول پڑے، ہم احتجاج کرتے ہیں تو سپریم کورٹ ہمارے وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) ہر قانون سے مبرا ہے، احتساب کا عمل کسی کے لیے مخصوص نہیں ہونا چاہے، احتساب بلا تفریق اور سب کے لیے ہونا چاہیے ، کسی کو مقدس گائے نہیں ہونا چاہیے،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
بدھ 24 فروری 2016 23:51
اسلام ا ٓباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24فروری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ احتساب کا عمل کسی کے لیے مخصوص نہیں ہونا چاہے، احتساب بلا تفریق اور سب کے لیے ہونا چاہیے جب کہ کسی کو مقدس گائے نہیں ہونا چاہیے، پنجاب میں کارروائی کا اشارہ ہوا تو وہاں کے وزیر قانون اور وزیراعلیٰ سمیت وزیراعظم بھی بول پڑے، ہم احتجاج کرتے ہیں تو سپریم کورٹ ہمارے وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) ہر قانون سے مبرا ہے، اگر انہیں سپریم کوٹ بلائے تو وہ خود بھی بند ہوجاتی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ توہین عدالت، گھر جانا اور عدالت کے ہاتھوں قتل ہونا بھی ہمارے لیے ہی ہے اور (ن) لیگ مقدس گائے ہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آصف زرداری نے کوئی بیان نہیں دیا لہٰذا گزشتہ دنوں اس سے متعلق چلنے والا بیان کہاں سے آیا اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.