پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ایئربیس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ، بھارتی وزیر دفاع

جمعرات 25 فروری 2016 12:52

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ایئربیس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ایئربیس کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلکہ پاکستان کو ہم ثبوت پیش کریں گے وہ کارروائی کرتا جائے یہی اس کا کام ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہرپاریکر نے کہا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ایئربیس کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری سطح پر اس سلسلے میں کوئی نرمی برتی جائے گی لیکن وزارت دفاع کی کال حتمی ہو گی اور مرکزی وزارت دفاع پاکستانی ٹیم کو ایئربیس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جو ثبوت آج تک فراہم کئے گئے ہیں ان کے بل پر وہ کاروائی کر سکتا ہے اور اس سللے میں اب اسے ایئربیس کا معائنہ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آنی چہائے وہ ہاں سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایئربیس میں جو صورت حال ان دنوں تھی وہ آج نہیں ہے آج حالات بالکل ٹھیک ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو کارروائی عمل میں لائی ہے وہ ناکافی ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات میں مداخلت کسی بھی طور پر ٹھیک نہیں ہے ۔