پاک بھارت وزرائے خارجہ کی 17 مارچ کو کٹھمنڈو میں ملاقات کا امکان ہے۔ذارئع

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 25 فروری 2016 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 فروری۔2015ء) پاک بھارت وزرائے خارجہ کی 17 مارچ کو کٹھمنڈو میں ملاقات کا امکان ہے۔ذارئع نے بتایا کہ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 17 مارچ کو ہو گا۔

(جاری ہے)

وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے 16 مارچ کو خارجہ سیکریٹریز کا اجلاس منعقد ہونا ہے، جہاں سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر کی ملاقات متوقع ہے جبکہ سرتاج عزیز اور سشما سوراج 17 مارچ کو ایک میز پر موجود ہوں گے۔سارک وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پاک بھارت وزرائے اعظم بھی نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ کے لیے امریکہ میں اکٹھے ہونگے جہاں دونوں کی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :