ایم کیو ایم کا الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا

پاکستان کے آئین و قانون میں بولنے، لکھنے اور سننے پر پابندی نہیں، پابندی برقرار رہی تو تمام آئینی راستے اختیار کریں گے۔فاروق ستار

جمعرات 25 فروری 2016 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 فروری۔2015ء) ایم کیو ایم نے الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا،فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون میں بولنے، لکھنے اور سننے پر پابندی نہیں، پابندی برقرار رہی تو تمام آئینی راستے اختیار کریں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے فاروق ستارکی قیادت میں ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنے قائد پر پابندیوں کے خلاف دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

دھرنے میں رشید گوڈیل، خالد مقبول صدیقی، علی رضا عابدی، نسرین جلیل، خوش بخت شجاعت سمیت دیگر اراکین اسمبلی و سینیٹر شریک تھے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین و قانون میں بولنے، لکھنے اور سننے پر پابندی نہیں۔احساس محرومی احساس بے گانگی میں بدل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر الطاف حسین پر پابندی برقرار رہی تو تمام آئینی راستے اختیار کریں گے۔فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پارلیمنٹ کی چوتھی بڑی جماعت ہے، اس حوالے سے ایوان میں بھی آواز اٹھنی چاہیے۔