کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں،آخری دہشت گر د کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا،شہر قائد میں امن کی بحالی سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں،ملک میں دس سالوں تک ترقی کے عمل کایہ تسلسل برقرار رہا تو پاکستان ایشیاء کا سب سے طاقت ور ملک بن کر سامنے آئے گا ،لیاری ایکسپریس وے اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا،وزیراعظم کی کراچی میں گرین لائن بس کی افتتاحی تقریب اور امن وامان سے متعلق غیر رسمی اجلاس میں خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2016 11:55

کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں،آخری دہشت گر ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں،آخری دہشت گر د کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا،کراچی میں امن وامان کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم کر یں گے اور آنے والے وقتوں میں یہاں صرف ترقی کی بات ہو گی ، شہر قائد میں امن کی بحالی سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں کراچی میں مکمل امن اور روشنیاں بحال کریں گے ، گرین لائن بس منصوبے سے کراچی کی عوام کو سفری سہولیات دستیاب ہو نگی ،کراچی کے تمام بڑے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کریں گے ،لیاری ایکسپریس وے کے لیے فنڈزجلد جاری کر دیں گے آگلے سال تک یہ منصوبہ بھی مکمل ہو جائے گا ، ملک میں شاہراؤں کے جاری منصوبے بہت بڑے ہیں یہ صرف فاصلے کم کرنے والے نہیں بلکہ دلوں کو ملانے والے ہیں ، پاکستان میں ترقی کا عمل تیز کر دیا ہے دس سال تک یہ تسلسل برقرار رہا تو پاکستان ایشیاء کا سب سے طاقت ور ملک بن کر سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

وہ آج جمعہ کوانو بھائی پارک کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ گرین لائن بس منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء سمیت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ بھی تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس اس منصوبے کا اعلان کیا تھا اور اب سنگ بنیاد رکھ دی جس پر بے حد خوشی ہے ، گرین لائن بس کراچی میں ٹریفک کا بہاؤ کم کرنے کے لیے ضروری تھا ، اس منصوبے سے 3لاکھ شہری روزانہ مستفید ہونگے ،گرین لائن منصوبہ لاہور میٹرو بس سے زیادہ خوبصورت ہو گا،اس پر 16ارب سے زائد لاگت آئی گی ،اور اس کی لمبائی 18.4کلو میٹر ہو گی اومستقبل میں مزید آگے بھی بڑھائیں گے ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں لا ء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ، اغواء براء تاون کی وارداتیں ، بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلینگ اور قتل و غارت اور دیگر جرائیم ختم ہو جا نے چاہیے ،کراچی آپریشن کے بعد امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ،اور جرائم کا مکمل خاتمہ ہونے کے قریب ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے معاملات کو پوری قوت سے ٹھیک کیا جائے اور یہاں ہمیشہ کے لیے امن کو بحال کیا جائے ، پہلے کہ چکا ہوں کراچی میں مکمل امن اوررشنیوں کی بحالی تک آپریشن بند نہیں کریں گے ،اور نیک نیتی سے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہی معاشی سر گرمیاں بھی تیز کر دی ہیں ،آنے والے وقتوں میں یہاں امن وامان کے بجائے صرف ترقیاتی منصوبوں کی باتیں ہونگی ،انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی پاکستان کا بڑااور اشیا ء کا بہترین شہر ہوتا تھا لیکن بد قسمتی او رماضی کے حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے باعث ہم اپنے ٹریک سے اتر گئے اور کراچی کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ، وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف کراچی میں ہی بڑے منصوبے شروع نہیں کر رہی بلکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے ،بلوچستان ،خیبر پختونخوا ،سندھ ، پنجاب میں بلاتفریق ترقی کا عمل جاری ہے ،ملک بھر میں سڑکوں اور موٹروے کے جال بچھائے جا رہے ہیں ،لیاری ایکسپریس وے پر مارچ میں کام شروع ہو جائے گا اس کا پی سی ون منظور ہو گیا اس کے لیے رقم ریلز کرنے کی منظوری دیدی ہے ،یہ منصوبہ بھی اگلے سال تک مکمل ہوجائے گا،وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کو موٹروے کے ذریعے لاہور سے منسلک کریں گے کراچی سے لاہور موٹروے کے مختلف فیزز پر کام جاری ہے اور بعض پر جلد شروع ہو جائے گا ،کراچی موٹرے حیدر آباد ،سکھر ، ملتان سے ہوتی ہوئی لاہور کے ساتھ منسلک ہو گی ،کراچی کو لاہور کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے ساتھ بھی ملائیں گے ،انہوں نے کہا کہ یہ میگا منصوبے صرف فاصلوں کو کم کرنے والے نہیں بلکہ دلوں کو ملانے والے ہیں ،کراچی کے لوگ لاہور اور پشاور سے قریب ہو جائیں گے ،پاکستان کے تمام صوبوں کی عوام آپس میں قریب ہو جائیں گے اور لوگوں میں ربطے بڑھیں گے ،انہوں نے کہ حکومت نے تھر پارکر سے کوئلہ نکالنے کاکام شروع کر دیا ہے ،اب اپنے کوئلے سے بجلی پیدا کریں گے ، ،تھر میں بجلی کے منصوبوں پر بھی کام شروع ہے کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی سے سسٹم میں 13سو میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی ،اس کو کہتے ہیں ترقی اب ہمیں بجلی پیدا کرنے کے لیے باہر سے کوئلہ بھی برآمد کرنے کی ضرور ت نہیں پڑے گی ،کراچی میں ایل این جی بیس بجلی کے منصوبوں پر بھی کام شروع ہو گیا ہے ،جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی اس کو کہتے ہیں ترقی انہوں ے کہا اگر ملک میں ترقی کا عمل دس سال تک تسلسل کے ساتھ جاری رہا تو پاکستان ایشیاء کا سب سے طاق ور ملک بن کر سامنے آئے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی اے ایف ائیربیس میں امن وامان کے حوالے سے غیر رسمی اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ اجلاس میں گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیرعلیٰ سیدقائم علی شاہ ،وزیراطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید ، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر ، آئی جی سند ھ اوردیگر بھی موجود تھے ،ائیر بیس میں ہونے والا اجلاس ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں وزیراعظم کو ڈی رینجرز اور آئی جی سندھ کی جانب سے امن و امان کی صورت حال اور کراچی آپریشن پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم کو آپریشن کے نتیجے میں ملنے والی کامیابیوں کا بھی بتایا گیا ہے ،اس موقع پر وزیراعظم نے کراچی آپریشن میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا امن ہر صورت بحال کریں گے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا ،امن و امان کی صورت حال کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کریں گے ،دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو ختم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کراچی آپریشن پر لوگ خوش ہیں خوف کی فضاء ختم ہو گئی ہے ، کراچی کا امن مکمل طور پر بحال کریں گے ،انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں مکمل امن تک کراچی آپریشن جاری رہے گا اور کراچی سمیت ملک بھر میں پھیلے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ کریں گے ، سکیورٹی فور سز گرفتار دہشت گردوں کے انکشافات کی روشنی میں تحقیقات جلد مکمل کریں ،وفاقی حکومت کراچی میں امن کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔

کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں،آخری دہشت گر ..