بہاولپور کور کے زیر اہتمام چولستان میں فوجی مشقیں اختتام پذیر۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2016 15:42

بہاولپور کور کے زیر اہتمام چولستان میں فوجی مشقیں اختتام پذیر۔ آئی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2016ء) : آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چولستان میں بہاولپور کور کے زیر اہتمام فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چولستان میں مشقوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اور مشقوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے مورال اور فٹنس کے معیار کو سراہا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ جارحانہ اور دفاعی حکمت عملی کے تحت بڑی مشقیں کی گئیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں نے ہمیں بہترین فوج ثابت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج روایتی جنگ کے حوالے سے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیت رکھتی ہے ، آرمی چیف نے ہدایت کی کہ ہمیں ہر طرح کے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :