وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ،بڑے دنوں بعد ملاقات ہو ئی۔ وزیراعظم ۔۔۔آپ بھی تو کم کم آتے ہیں،وزیراعلیٰ

جمعہ 26 فروری 2016 21:02

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ،بڑے دنوں ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہو ا اور خوشگوارماحول میں گفتگو ہوئی ہے، وزیراعظم نے کراچی آئیر پورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ کو دیکھ کر سوال کیاکہ بڑے دنوں بعد ملاقات ہو ئی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے جواب دیا جناب آپ بھی تو کراچی کم کم آتے ہیں وزیراعظم نے کہا شاہ صاحب اب تو خوش ہو جائیں اتنابڑا منصوبہ شروع کر دیا ہے ،وزیراعلیٰ نے کہا وزیراعظم صاحب آپکی مہربانی ہے اگر دیگر منصوبے بھی جلد از جلد شروع ہو جائیں تو خوش ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

خوشگوارماحول میں گفتگو ہوئی ہے ۔واضح رہے وزیراعظم آج گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کرنے جب کراچی پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء کے ہمراہ آئیر پورٹ پر انکا شاندار استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :