بلاول بھٹو زرداری 6کو کراچی اور 10مارچ کو لاہور پہنچیں گے

جمعہ 26 فروری 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 6مارچ کو کراچی اور 10مارچ کو لاہور پہنچیں گے بلاول بھٹو زرداری دبئی سے پاکستان آئیں گے پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری لاہور میں بلاول ہاوٴس میں قیام کریں گے اور پنجاب کی مختلف اضلاعی تنظیموں بارے اہم فیصلے کریں گے اورپارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اس پر پارٹی لاہور کے رہنما کاکہنا ہے تھا کہ بلاول بھٹوزرداری کے دورہ لاہور کا شیڈول ابھی تک تو یہی ہے لیکن ردبدل بھی ممکن ہے ۔