لاہور، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صدر ممنون کے پروٹوکول میں شامل دو ڈرائیور کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی

جمعہ 26 فروری 2016 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) لاہور کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صدر مملکت ممنون حسین کے پروٹوکول میں شامل دو ڈرائیور کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ گچھ شروع کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی بیٹی کی تقریب میں شرکت کیلئے صدر کے قافلے سے گاڑی کے دو ڈرائیوروں کو حراست میں اس وقت لے لیا گیا جب ڈرائیورز لاہور کے مال روڈ پر چرچ چوک کے آس پاس صدر مملکت کی گاڑی مقررہ رفتار سے کم رفتار پر گاڑی چلا رہے تھے رفتار کم ہونے پر انتظامیہ کے دونوں ڈرائیوروں کو شکوک وشبہات کی بنا پر حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :