پاکستان کا شام کے بحران پر روس اور امریکہ میں طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم

پاکستا ن نے شام کے مسئلہ پر ہمیشہ اصولی موقف اپناتے ہوئے اس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے پر زور دیا ، شام سے پیدا ہونے والے انسانی المیہ پر تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ کابیان

جمعہ 26 فروری 2016 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) پاکستان نے شام کے بحران پر روس اور امریکہ میں طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے شام کے مسئلہ پر ہمیشہ اصولی موقف اپناتے ہوئے شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے پر زور دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں شام کے بحران پر روس اور امریکہ میں طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے شام کے مسئلہ پر ہمیشہ اصولی موقف اپنایا ہے اور شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے پر زوردیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو شام سے پیدا ہونے والے انسانی المیہ پر تشویش ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ شام کے پناہ گزینوں کا مسئلہ فوری حل کرنے پر توجہ دی جانی چاہیئے ۔ شام کے مسئلہ کا غیر جانبداری کی بنیاد پر حل نکالا جانا چاہیئے ۔ پاکستان شام سے متعلق عالمی حمایتی گروپ کی کوششوں کو بھی سراہتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان شام امن معاہدہ کی کامیابی کے لئے خلوص نیت سے نیک خواہشات رکھتا ہے ۔