سیاچن کے معاملے پر پاکستان پر بھروسہ نہیں ، منوہر پاریکر
ہفتہ 27 فروری 2016 14:08
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) سیاچن گلیشیئر سے فوج کی واپسی کو ایک بار پھر خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا اور اگر ایسا کیا گیا تو پاکستان اس علاقے کو اپنے قبضے میں لے گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران سیاچن گلیشیئر پر حال ہی میں پیش آئے برفانی توجہ گر آنے کے واقعہ اور وہاں تعینات فوجیوں کے لئے دستیاب سہولیات کے بارے میں کئی ممبران کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ گلیشیئر کو فوج سے کسی بھی صورت میں خالی نہیں کرایا جائے گا کیونکہ اس بارے میں پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سا جگہ کو خالی کیا تو دشمن اس پر قبضہ کرے گا وار اسے دفاعی اعتبار سے فائدہ ہو گا اور پھر ہمیں مزید انسانی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا ہمیں 1984 کا ( سیاچن تنازعہ ) تجربہ معلوم ہے وزیر دفاع نے مزید بتایا میں جانتا ہوں کہ ہمیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی میں مسلح افواج کو سلام کرتا ہوں لیکن ہمیں اس اپوزیشن پر موجود رہنا ہے ہمیں دفاعی لحاظ سے انتہائی اہم اس جگہ کی نگرانی کرتی ہے یہ جگہ بہت اہمیت کی حامل ہے میرا ماننا ہے کہ ایوان کا کوئی بھی ممبر پاکستان کے الفاظ کو سنجیدگی سے لے سکتا ہے منوہر پاریکر نے بتایا کہ سیاچن گلیشئر پر گزشتہ 32 برس کے عرصے میں 915 افراد ہلاک ہوئے ہلاکتوں کی سالانہ شرح 28 تھی اور اب یہ 10 تک پہنچ گئی ہے انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیاچن گلیشیئر پر تعینات فوجی اہلکاروں کو اس قدر بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہں وج معمول کی طبی خدمات سے چھ گنا زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کو سیاچن کے سخت ترین موسمی اور جغرافیائی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے 19 اقسام کے ملبوستات کے علاوہ سنوسکوٹر اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.