نیب تحقیقات بعد میں لوگوں کو گر فتار پہلے کر لیتی ہے انکے طر یقہ میں واضح تبدیلی ضروری ہوچکی ہے‘کر پشن کر نیوالوں کے خلاف ثبوتوں کے ساتھ کاروائی ہونی چاہیے مگر کسی کو ناجائز تنگ نہیں کر نا چاہیے ‘عمران خان نے اب بھی نظام کے خلاف کوئی تحر یک چلائی تو انکو ناکامی کا ہی سامنا کر نا پڑ یگا ‘عمران خان صرف یوٹرن کی سیاست کے ماہر ہیں ، انکے یوٹرن پوری قوم کے سامنے ہیں ‘عمران خان پنجاب میں میٹرو پر تنقید کرتے ہیں اب خود خیبر پختونخواہ میں میٹرو بنانے کی باتیں کرتے ہیں ‘ملک میں جمہو ریت مضبوط ہو رہی ہے ‘عوام سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کیا جا ئیگا عوام کی تر قی اور خوشحالی ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 28 فروری 2016 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نیب تحقیقات بعد میں لوگوں کو گر فتار پہلے کر لیتی ہے انکے طر یقہ میں واضح تبدیلی ضروری ہوچکی ہے ‘کر پشن کر نیوالوں کے خلاف ثبوتوں کے ساتھ کاروائی ہونی چاہیے مگر کسی کو ناجائز تنگ نہیں کر نا چاہیے ‘عمران خان نے اب بھی نظام کے خلاف کوئی تحر یک چلائی تو انکو ناکامی کا ہی سامنا کر نا پڑ یگا ‘عمران خان صرف یوٹرن کی سیاست کے ماہر ہیں اور انکے یوٹرن پوری قوم کے سامنے ہیں ‘عمران خان پنجاب میں میٹرو پر تنقید کرتے ہیں اور اب خود خیبر پختونخواہ میں میٹرو بنانے کی باتیں کرتے ہیں ‘ملک میں جمہو ریت مضبوط ہو رہی ہے ‘عوام سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کیا جا ئیگا عوام کی تر قی اور خوشخالی ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور کے علاقہ سمن آباد میں نئی سیوریج لائن ڈالنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صا د ق نے کہا کہ سمن آباد میں بیس کروڑ کی لاگت سے نئے سیوریج لائن ڈالی جارہی ہے جس سے 6 یونین کونسل کی مشکلات حل ہوں گی کیونکہ یہاں ایک بارش ہونے سے پورا علاقہ پانی میں ڈوب جاتا تھامگر اب ایسا نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن لینے کے ماہر ہیں اور سب اس سے آگاہ ہیں وہ پہلے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ترقیاتی منصوبوں پر کھلے بندوں تنقید کرتے ہیں اور پھر اپنے صوبے میں اسکی تقلید بھی کرتے ہیں وہاں میٹرو کا منصوبہ اسکی مثال ہے ۔ عمران خان صرف تنقید کی بجائے اپنے صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے نیب کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ نیب کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام چاہیے اور اسے اپنے طریق کار میں واضح تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔

یہاں الزامات پر تحقیقات بعد میں ہوتی ہیں اور گرفتاریاں پہلے کر لی جاتی ہیں جس پر بہت سے لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے صوبے میں اسی طرح کام کریں جس طرح ملک کے باقی حصوں میں ہو رہا ہے‘ وہاں ہسپتالوں کی یہ حالت ہے کہ مریضوں کو بستر میسر نہیں اور وہ باہر سڑک پر سٹریچر پر بیٹھ کر علاج معالجہ کرانے پرمجبور ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی پہلے بھی ہوا نکلی چکی اور اب بھی اگر عمران خان کوئی احتجاج یا مارچ کریں گے تو اسکے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔