بھٹو کا متبادل آصف زرداری ملا جو ہماری بد قسمتی ہے‘ شیخ رشید اور جاوید ہاشمی بات کرنے کی ہمت رکھتے ہیں ‘ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، دینی جماعتوں کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا اسلام میں کوئی جبر نہیں تاہم کسی کی رائے سمجھے بغیر فتوی دے دیا جاتا ہے‘ ملک کو کسی اور سے نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ایوان اقبال میں اتحاد امت کانفرنس کی تقریب سے خطاب

اتوار 28 فروری 2016 21:14

بھٹو کا متبادل آصف زرداری ملا جو ہماری بد قسمتی ہے‘ شیخ رشید اور جاوید ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بھٹو کا متبادل آصف زرداری ملا جو ہماری بد قسمتی ہے شیخ رشید اور جاوید ہاشمی بات کرنے کی ہمت رکھتے ہیں ‘ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں دینی جماعتوں کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا اسلام میں کوئی جبر نہیں تاہم کسی کی رائے سمجھے بغیر فتوی دے دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

و ہ ایوان اقبال میں ایک تقریب کے موقعہ پر خطاب کر رہے تھے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں جمہوریت نہیں بلکہ خاندانوں کا غلبہ ہے بھٹو کا متبادل آصف زرداری ملا جو ہماری بد قسمتی ہے شیخ رشید اور جاوید ہاشمی بات کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ، سعودی عرب کشیدگی میں فریق نہیں بنیں گے دہشتگردی پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ملک کو کسی اور سے نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں دینی جماعتوں کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا اسلام میں کوئی جبر نہیں تاہم کسی کی رائے سمجھے بغیر فتوی دے دیا جاتا ہے۔