بی جے پی کے بعدکانگریس بھی پاک بھارت میچ رکوانے کیلئے میدان میں آگئی ،19مارچ کودھرم شالا میں میچ نہیں ہونے دینگے،بڑے پیمانے پر دھرنے اور جلوس نکالے جائیں گے ،کانگریس رہنماکی دھمکی

اتوار 28 فروری 2016 23:08

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے بعد اپوزیشن جماعت کانگریس بھی پاک بھارت میچ رکوانے کیلئے میدان میں آگئی اوردونوں ممالک کے درمیان میچ کے خلاف بڑے پیمانے پر دھرنے اور جلوس نکالنے کی دھمکی دیدی جس کے بعد دھرم شالا میں پاک بھارت میچ خطرے میں پڑ گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما سکھو ندر سکھو کا کہنا ہے کہ 19مارچ کو ورلڈ کپ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دھرم شالا میں نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے دھرم شالا میں پاک بھارت میچ کے خلاف احتجاج کرنے اور دھرنے دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔کانگریس کی دھمکی کے بعد دھرم شالا میں پاک بھارت میچ خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ ادھر وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے خلاف بہت دباؤ ہے ۔ ویریھدرا سنگھ نے کہا کہ بھارتی بورڈ اور حکومت دھرم شالا میں میچ نہ کرائے۔

متعلقہ عنوان :