آرمی ایوی ایشن کا تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ کرنل توقیر شہید، ساتھی محفوظ رہے، آئی ایس پی آر

پیر 29 فروری 2016 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29فروری۔2016ء) آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر رات کو معمول کی تربیتی پرواز کے دوران تربیلا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے سے دوچار ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل توقیر شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اسے تربیلا میں کریش لینڈنگ کرنا پڑی اس حادثے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل توقیر شہید ہو گئے جبکہ دیگر ساتھی محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :