ہم پاکستان امریکہ نالج کاریڈور پر فوری عمل چاہتے ہیں ، آئندہ دس برسوں میں دس ہزار پی ایچ ڈی امریکی یونیورسٹیوں سے تیار کرنا ترجیح ہے ، پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون درکار ہے،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا سٹرٹیجک ڈائیلاگ سے خطاب

منگل 1 مارچ 2016 00:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم پاکستان امریکہ نالج کاریڈور پر فوری عمل چاہتے ہیں ، آئندہ دس برسوں میں دس ہزار پی ایچ ڈی امریکی یونیورسٹیوں سے تیار کرنا ترجیح ہے ، پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون درکار ہے ۔ وہ پیر کو پاک امریکہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو بہترین تعلیم کے ذریعے تاپناک مستقبل دینا چاہتے ہیں اور کمیونٹی کالج کا ماڈل اپنانا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان تکنیکی تعلیم حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے سنٹرز آف ایڈوانس سٹیڈیز قائم کیے جائیں گے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان امریکہ نالج کاریڈور پر فوری عمل چاہتے ہیں ، آئندہ دس برسوں میں دس ہزار پی ایچ ڈی امریکی یونیورسٹیوں سے تیار کرنا ترجیح ہے۔