اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4روپے11پیسے کمی کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیپرا حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مارچ 2016 11:47

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4روپے11پیسے کمی کی منظوری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ 4روپے 11پیسے کمی کی منظوری دے دی،یہ کمی صرف ایک ماہ کیلئے کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4روپے 11پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا جبکہ ماہانہ 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر بھی قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہو گا،صارفین سے جنوری میں 9 روپے 86پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے ہیں۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :