ایف 16طیاروں کی فراہمی سے دہشت گردی کیخلاف صلاحیت میں اضافہ ہو گا،پاکستان
پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے ، دیگرحکومتوں بھی امن عمل کی حمایت کریں، بھا رت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں، پٹھان کوٹ واقعے سے کچھ مسائل پیدا ہوئے لیکن اب آگے بڑھ رہے ہیں،سرتاج عزیز
منگل 1 مارچ 2016 12:51
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایف 16طیاروں کی فراہمی سے دہشت گردی کیخلاف مئوثرکارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور خطے میں امن و استحکام پیدا ہو گا ۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایف سولہ طیاروں کی فروخت سے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اس سے خطے میں امن اور استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی،پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے لیکن دیگرحکومتوں بھی امن عمل کی حمایت کریں۔
خبررساں ادارے کے مطابق رواں ماہ صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو بتایا تھا کہ پاکستان کو 8 ایف-16 جنگی طیاروں کی فروخت کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔(جاری ہے)
اس امریکی اقدام پر ہندوستان نے 'مایوسی' کا اظہار کیا اور نئی دہلی میں امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستان، امریکا کے اس خیال سے متفق نہیں ہے کہ ان طیاروں کی فروخت سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔
امریکی حکومت کے اس اقدام پر کچھ امریکی قانون سازوں نے تنقید کی تھی۔ کانگریس اس ڈیل کو روک سکتی ہے تاہم اس طرح کے اقدامات شاذ و نادر ہی کیے جاتے ہیں۔پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی حکام کی اس تشخیص کی تعریف کی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایف 16 طیاروں کا موثر استعمال کررہا ہے۔امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغانستان سے منسلک سرحد کی جانب پاکستانی کارروائیوں میں ایف 16 طیاروں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔تاہم انہوں نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ کانگریس کو پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے لیے گئے مثبت اقدامات کے بارے میں آگاہ کرے۔کیری نے کہا کہ پاکستانیوں نے واضح کردیا ہے کہ دہشت گرد انہیں ترقی سے نہیں روک سکتے۔امریکا پاکستان میں استحکام، معیشت کی بہتری اور مضبوط جمہوری اداروں کا خواہاں ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔واشنگٹن میں میٹ دی پریس سے خطاب میں سرتاج عزیز کاکہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے لیکن دیگرحکومتوں بھی امن عمل کی حمایت کریں۔مشیر خارجہ نے پاک ہندوستان مذاکرات کی بحالی کے لئے امریکی کوششوں کو بھی سراہا۔سرتاج عزیز کاکہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں، پٹھان کوٹ واقعے سے کچھ مسائل پیدا ہوئے لیکن اب آگے بڑھ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.