نیب نے میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، پی اینڈ ڈی،ایل ڈی اے اور ٹیپا سے میٹرو بس منصوبے کی دستاویزات طلب کی ہیں،نیب کی طرف سے پہلے مرحلے میں میٹروبس منصوبے کے پی سی ون سے متعلق مکمل تفصیلی رپورٹ اور ریکارڈ طلب کیا گیاہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 مارچ 2016 15:35

نیب نے میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، پی اینڈ ڈی،ایل ڈی ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مارچ۔2016ء) نیب نے میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،جس کے تحت نیب حکام نے پی اینڈ ڈی،ایل ڈی اے اور ٹیپا سے میٹرو بس منصوبے کی دستاویزات طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب نے صوبہ پنجاب میں حکومتی ترقیاتی منصوبوں پر آنے والی لاگت اور اخراجات کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔نیب حکام نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق درخواستوں پر کام کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں میٹروبس منصوبے کے پی سی ون سے متعلق ٹیپا،ایل ڈی اے اور پی اینڈ ڈی سے مکمل تفصیلی رپورٹ اور تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :