سیاچن پر گزشتہ تین برسوں میں49بھارتی فوجی اپنی جانیں گنوا بیٹھے،بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر

منگل 1 مارچ 2016 21:06

سیاچن پر گزشتہ تین برسوں میں49بھارتی فوجی اپنی جانیں گنوا بیٹھے،بھارتی ..

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء ) دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن پر گزشتہ تین برسوں میں49بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

منگل کوبھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ سیاچن پر گزشتہ تین برسوں میں اب تکبھارتی فوج کے 49 جوان اپنی جان گنوا چکے ہیں۔منوہر پاریکر نے بتایا کہ رواں برس اب تک سیاچن میں سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے 14 جوان اپنی جان قربان کر چکے ہیں۔ان میں گذشتہ تین فروری کو ہلاک ہونے والے 10جوان بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :