ایم کیو ایم کو ضرور ت پڑنے پر ڈھائی لاکھ پونڈ مختلف اوقات میں دیئے ، اپنے پیسوں کی واپسی کے لئے ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کروں گا ، اس حوالے سے لندن میں سکارٹ لینڈ یارڈ میں شکایت درج کر ا دی ہے، پاکستان میں متعلقہ حکام سے شکایت کروں گا، منی لانڈرنگ کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 1 مارچ 2016 23:45
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 1مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت کے قریبی دوست اور منی لانڈرنگ کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے ایم کیو ایم کو ضرور ت پڑنے پر ڈھائی لاکھ پونڈ مختلف اوقات میں دیئے ، اپنے پیسوں کی واپسی کے لئے ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کروں گا اور اس حوالے سے میں نے لندن میں سکارٹ لینڈ یارڈ میں شکایت درج کر ا دی ہے جبکہ پاکستان میں متعلقہ حکام سے شکایت کروں گا ۔
منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں محمد انور سے بہت قریب تھا اور ان سے بہت سی باتیں بھارت سے متعلق سنتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں 2013کے الیکشن کے وقت ایم کیو ایم کو35000پاؤنڈ ڈونیشن کے طور پر دیئے جبکہ ایم کیو ایم کو ڈھائی لاکھ پاؤنڈ مختلف اوقات میں چیک کی صورت میں دیئے ۔(جاری ہے)
محمد انور نے کہا کہ پیسے سال میں لوٹا دوں گا مگر رقم نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ جب میں پیسوں کی واپسی کا کہا تو مجھے جواب ملا گیا کہ آئندہ اس حوالے سے رابطہ نہ کرنا ۔ سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ میں ایم کیو ایم سے رقم کی واپسی کے لئے قانونی راستہ اختیار کروں گا اس حوالے سے میں لندن میں سکارٹ لینڈ یارڈ میں شکایت درج کرا دی ہے جبکہ پاکستان میں اس حوالے سے متعلقہ حکام سے شکایت کروں گا ۔ سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ مجھے حیر ت ہوتی تھی کہ دبئی سے انڈین کمپنی ایم کیو ایم کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیج رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.