بھارت جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہا ہے جس پر پاکستان کو تشویش ہے ،جب تک بھارت جوہری ہتھیاروں میں کمی نہیں کرے گا پاکستان نہیں کر سکتا، پاکستان بھارت کی جانب سے مذاکرات شروع کیے جانے کا منتظر ہے، اگلے دس سے پندرہ دن افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں ،آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں 90 سے 95 فیصد علاقے کو شر پسندوں سے پاک کر دیا گیا ہے ، آرمی پبلک سکول پشاور حملے کے بعد 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیا، نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ مدارس کی اصلاحات ہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا امریکی تھنک ٹینک کونسل برائے خارجی تعلقات سے خطاب
منگل 1 مارچ 2016 23:45
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 1مارچ۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہا ہے جس پر پاکستان کو تشویش ہے ،جب تک بھارت جوہری ہتھیاروں میں کمی نہیں کرے گا پاکستان نہیں کر سکتا، دہشت گردوں کی جانب سے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا تھا جس کے بعد جون 2014 میں آپریشن ضرب عضب شمالی وزیر ستان سے شروع کیا گیا۔
آپریشن کے نتیجے میں 90 سے 95 فیصد علاقے کو شر پسندوں سے پاک کر دیا گیا ہے ، ضرب عضب آپریشن میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ، آرمی پبلک سکول پشاور حملے کے بعد 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ مدارس کی اصلاحات ہیں۔ وہ منگل کو جہاں امریکی تھنک ٹینک کونسل برائے خارجی تعلقات سے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اگلے چند برسوں میں اس پر قابو پا لیں گے ۔
بھارت جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہا ہے جس پر پاکستان کو تشویش ہے جب تک بھارت جوہری ہتھیاروں میں کمی نہیں کرے گا پاکستان نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دس سے پندرہ دن افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اقوام متحدہ افغان امن مذاکرات کے لئے کام کررہے ہیں ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری لانا ایک چیلنجنگ مرحلہ تھا ۔ ہم نے یہ تاثر ختم کیا کہ پاکستان طالبان کی حمایت کرتا ہے ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے بعد بیس نکاتی نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیاجس پر عملدرآمد جاری ہے جب کہ نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ مدارس کی اصلاحات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹریشن مدارس بند کیے جا رہے ہیں یا ان کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا تھا جون 2014 میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شمالی وزیر ستان سے شروع کیا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں 90 سے 95 فیصد علاقے کو شر پسندوں سے پاک کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے مذاکرات شروع کیے جانے کا منتظر ہے ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ چین کے تعاون سے توانائی کے شعبوں اور گوادر پورٹ پر کام جاری ہے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.