ملتان،سڑک پرگرے ساڑھے بارہ لاکھ روپے ٹریفک وارڈن نے مالک کوواپس کردیئے

منگل 1 مارچ 2016 23:46

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 1مارچ۔2016ء) کینٹ بازارمیں زمیندار کے ملازم کے گرنے والے ساڑھے بارہ لاکھ روپے ٹریفک وارڈن نے واپس مالک تک پہنچادیے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق زمیندارطارق کاملازم زوارساڑھے بارہ لاکھ روپے تھیلے میں ڈال کرجارہاتھا کہ بامن جی چوک کینٹ میں رقم سے بھراتھیلا سڑک پرگرگیااوراسے خبرتک نہ ہوئی ۔بامن جی چوک پرڈیوٹی دینے والے ٹریفک وارڈن فہدنے انچارج اصغرکے ہمراہ رقم سے بھراتھیلااٹھالیااورمالک کوتلاش کرکے رقم اس کے حوالے کرکے مثال قائم کردی۔رقم لے کرمالک کی بھی خوشی کی انتہانہ رہی ۔

متعلقہ عنوان :