خلیجی ممالک تعاون کونسل نے لبنان کے حزب اللہ گروپ کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 2 مارچ 2016 15:37
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2016ء) : خیلیجی ممالک تعاون کونسل نے لبنان کے حزب اللہ گروپ کو باقاعدہ طور پر دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج چھ ملکی خلیجی تعاون کونسل نے لبنانی عسکریت پسند گروپ اور اس سے ملحقہ تمام گروپس کو باقاعدہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں خیلجی ممالک تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبد الطیف بن راشد الزیانی نے اس اقدام کو بے قاعدہ افواج (حزب اللہ اور اس سے ملحقہ گروپس) کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحانہ کارروائیوں ، خلیجی ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کےلیے نوجوانوں کی بھرتیوں ، بارودی مواد اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور بغاوت کو فروغ دینے سمیت خلیجی ریاستوں کی خود مختاری ، سلامتی اور استحکام کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد کی کارروائیوں کو بڑھانے کے اقدامات سے منسوب کیا ہے۔
2012 ء ہی سے حزب اللہ گروپ نے جنگ زدہ شام میں برسر پیکار اس حکومت کی سپورٹ کے لیے جنگجوؤں کو بھیج رہا ہے جو کہ اس کا قریبی اتحادی ہے۔ خلیجی کارپوریشن کونسل سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات ، قطر ،بحرین اور عمان پر مشتمل ہے اور یہ تمام ریاستیں دمشق میں حکومت کے سخت مخالف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.