بلاول بھٹو زرداری کا شہباز بھٹی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت

جمعرات 3 مارچ 2016 11:37

کراچی ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنما شہباز بھٹی کی 5 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز بھٹی پارٹی کے بہادر رہنما تھے جنہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹوکی رہبری میں پاکستان کو قائداعظم کے ویژن تحت بنانے کے لئے جدوجہد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہباز بھٹی جیسے رہنماؤں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔