شہریار خان نے آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے کا گرین سگنل دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 مارچ 2016 16:41

شہریار خان نے آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے کا ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3 مارچ2016ء ) چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے شاہد آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا قومی ٹیم نے ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی میں انتہائی ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا احتساب ہوگا ، ان سے پوچھا جائے گا کہ ٹیم کی خراب بیٹنگ اور فیلڈنگ کا ذمہ دار کون ہے ۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی ناقص کاکردگی پر قوم کے ساتھ ساتھ وہ بھی شرمندہ ہیں ۔ شاہد آفریدی کی کپتانی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آ ل راؤنڈ ہی ٹیم کے کپتان ہوں گے ،ہم دونوں پٹھان ہیں اور اپنے اپنے وعدوں پر قائم ہیں ۔