کراچی : ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے باہر کارکنان کا احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مارچ 2016 16:43

کراچی : ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے باہر کارکنان کا احتجاج

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2016ء) : ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے ان پر شدید بر ہمی کا اظہار کیا ، پریس کانفرنس میں انہوں نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا بھی باقاعدہ اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مصفطیٰ کمال کی پریس کانفرنس اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر عائد کیے گئے الزامات کے رد عمل میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان پہنچ کر سراپا احتجاج ہیں۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نائن زیرو کے باہر مصطفیٰ کمال کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔