علی عثمان اسٹاک بروکریج فراڈ کیس،قاسم ضیا کی دوبارہ گرفتاری کا امکان

قاسم ضیا نے رضاکارانہ واپسی کے تحت واجب الادا رقم کی قسط جمع نہیں کروائی‘ نیب ذرائع

جمعرات 3 مارچ 2016 21:10

علی عثمان اسٹاک بروکریج فراڈ کیس،قاسم ضیا کی دوبارہ گرفتاری کا امکان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) لاہور میں علی عثمان اسٹاک بروکریج کمپنی فراڈ کیس میں پلی بار گیننگ کے تحت رقم واپس نہ کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کی دوبارہ گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق قاسم ضیا نے رضاکارانہ واپسی کے تحت واجب الادا رقم کی قسط جمع نہیں کروائی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنما نے 29فروری کو 61لاکھ روپے جمع کرانے تھے۔

نیب حکام کے مطابق قاسم ضیا دو کروڑ دو لاکھ روپے میں سے ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے جمع کرا چکے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت رقم ادا نہ کرنے پر نیب قاسم ضیا کو دوبارہ گرفتار کر سکتی ہے۔اس سے پہلے علی عثمان اسٹاک بروکریج کمپنی میں فراڈ پر قاسم ضیا کو آٹھ اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :