وزیراعظم سے سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالغفورکی ملاقات،سیاسی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 3 مارچ 2016 22:28

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے سابق صوبائی وزیر پنجاب اور معروف مسلم لیگی کارکن چوہدری عبدالغفور نے بدھ کو ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی اور پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ چوہدری عبدالغفور کی پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں اور انہوں نے مشکل وقت میں بھی پارٹی کا پرچم سربلند رکھا۔ اس موقع پر چوہدری عبدالغفور نے وزیراعظم نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور وزیراعظم نے 2013ء سے لے کر اب تک ملک بھر میں جو ترقی اور خوشحالی کے منصوبے شروع کئے ہیں، ان کو عوام انتہائی مسرت اور تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔

متعلقہ عنوان :