وزیراعظم محمد نوازشریف نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں اعلیٰ بیورو کریسی کی تقرریوں کی منظوری دیدی

جمعرات 3 مارچ 2016 22:29

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں اعلیٰ بیورو کریسی کی تقرریوں کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے اظہر علی چوہدری کو سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ، عظمت رانجھا کو سیکرٹری تجارت، رضوان بشیر کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ارباب شہزاد کو سیکرٹری ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :