وزیرِداخلہ کا وفاقی دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں مختلف سیلولر کمپنیوں کے موبائل ٹاورز کا نوٹس ،ایف آئی اے کو انکوائری کرنے کا حکم

جمعہ 4 مارچ 2016 22:47

وزیرِداخلہ کا وفاقی دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں مختلف سیلولر کمپنیوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں مختلف سیلولر کمپنیوں کے مبینہ غیر قانونی طور پر نصب شدہ موبائل ٹاورز کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو ان ٹاورز کی تنصیب اور استعمال کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ موبائل ٹاورزکی غیر قانونی اور غیر مناسب جگہوں پرتنصیب اور ان سے پیدا ہونے والی مہلک لہروں کے انسانی صحت پر منفی اور سنگین اثرات کا جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے حکم دیا کہ ایف آئی اے غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کر کے ایک ہفتے میں ابتدائی رپورٹ پیش کرے۔ ترجمان نے کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :