پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں ہوئی

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے کرایوں اور اشیائے صرف کی قیمتیں فوراً بڑھ جاتی ہیں، فرید احمد پراچہ

جمعہ 4 مارچ 2016 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود نہ تو کرایوں میں کمی ہوئی ہے اور نہ ہی باربرداری اخراجات میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے کرایوں اور دیگر اشیائے صرف کی قیمتیں فوراً بڑھ جاتی ہیں لیکن کمی کا کوئی فائدہ عوام کو نہیں پہنچتا ۔

انہوں نے کہاکہ یہ بیڈ گورننس کی انتہا ہے کہ حکومت عوام کو اس ریلیف سے بھی محروم کر رہی ہے کہ جو عالمی منڈیوں کی قیمتوں کی وجہ سے ان کا حق بن چکاہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کرائے ، اور مہنگائی کی شرح میں ممکنہ کمی کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :