ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو کا دورہ ایران

ہفتہ 5 مارچ 2016 11:10

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو کا دورہ ایران

تہران ۔ 5 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو اعلی سطح سیاسی اور اقتصادی وفد کو ساتھ لے کر تہران پہنچ گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر ایران کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محمود واعظی نے ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو کے وفد میں اقتصادی، کسٹم و تجارت، توانائی، نقل و حمل اور مواصلات و ترقی کے وزراء ، ماہرین، حکومتی عہدیدار اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد احمد داود اوگلو کا یہ پہلا دورہ ایران ہے جبکہ حالیہ دو برسوں کے دوران کسی بھی ترک وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔

متعلقہ عنوان :