فیس بک فرضی ناموں والے اکاوٴنٹ بند کر سکتی ہے، عدالتی فیصلہ

ہفتہ 5 مارچ 2016 11:50

فیس بک فرضی ناموں والے اکاوٴنٹ بند کر سکتی ہے، عدالتی فیصلہ

برلن۔ 5 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک فرضی ناموں سے بنائے گئے اکاوٴنٹس بند کر سکتی ہے۔ یہ فیصلہ ایک جرمن عدالت نے سنایا ہے اور اس سلسلے میں پہلے سے سنایا گیا ہیمبرگ ہی میں ایک سرکاری محکمے کا فیصلہ مسنوخ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی جرمنی کی شہری ریاست ہیمبرگ کی ایک انتظامی عدالت نے آج اپنے فیصلے میں جس پہلے فیصلے کو منسوخ کر دیا، وہ ہیمبرگ ہی میں شہریوں کے ذاتی کوائف کے تحفظ کے محکمے یا ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے سنایا تھا۔

روئٹرز کے مطابق نیا عدالتی فیصلہ فیس بک کی بہت بڑی فتح ہے۔ اس لیے کہ اس کمپنی کی طرف سے طویل عرصے سے یہی کہا جا رہا تھا کہ اس کی ’اصلی نام کی پالیسی‘ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ عام صارفین کو علم ہو کہ وہ اگر کسی کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں یا اسے اپنی ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں، تو وہ کون ہے۔ فیس بک کے مطابق اس طرح انٹرنیٹ کی وسیع و عریض دنیا میں صارفین کو کسی بھی طرح کی زیادتی یا ناانصافی سے بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :