ایشیا کپ ٹی ٹونٹی، فائنل اتوار کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائیگا

ہفتہ 5 مارچ 2016 12:35

ایشیا کپ ٹی ٹونٹی، فائنل اتوار کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل چھ مارچ کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 6 مارچ کو بھارت اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ‘میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہاہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے ایشاء ٹی ٹوئٹنی کرکٹ ٹورنا منٹ جیتنے کیلئے بے تاب ہیں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترینگے ۔

ادھر بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم کی مضبوط ٹیم ہے تاہم ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ایشیاء ٹور نا منٹ جیت کر قوم کو تحفہ دینگے ۔

متعلقہ عنوان :