بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا نیا گانا ’بدھو سا من‘ ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 12:59

بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا نیا گانا ’بدھو سا من‘ ریلیز کردیا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) اداکار فواد خان، سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا نیا گانا ’بدھو سا من‘ ریلیز کردیا گیا ہے جس میں فلم کی مکمل کاسٹ اداکار رشی کپور کی سالگرہ مناتے نظر آرہی ہے،گانے میں توجہ کا مرکز اداکار رشی کپور ہیں جنہوں نے فلم میں دادا کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

گانے میں ان کی سالگرہ منائی جارہی ہے اورانہیں ان کی پسندیدہ چیزوں سے خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔گزشتہ ماہ فلم کا ٹریلر بھی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا تھا جس میں معمر رشی کپور مرنے سے قبل پوری فیملی کو اکھٹا دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم، فیملی میں اختلافات سے بظاہر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔فلم میں سدھارتھ اور فواد بھائیوں کے کردار میں نظر آئینگے جبکہ عالیہ ان کی دوست بنیں گی۔شکن بترا کی ہدایت میں بنی فلم رواں سال 11 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :