رنبیر کپور سے علیحدگی ، قطرینہ کیف دیپکا پڈکون کے گن گانے لگیں

ہفتہ 5 مارچ 2016 13:01

رنبیر کپور سے علیحدگی ، قطرینہ کیف دیپکا پڈکون کے گن گانے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف اور بوائے فرینڈ رنبیر کپور طویل معاشقے کے بعد علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔قطرینہ کیف نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت انڈسٹری میں اداکارہ دیپکا پڈکون ، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ بہترین کام کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ دیپکا پڈکون بہترین اداکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ رنبیر کپور اور دیپکا پڈکون کے درمیان علیحدگی کی بڑی وجہ قطرینہ کیف ہیں۔ تاہم حالیہ میڈیارپورٹس کے مطابق قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان علیحدگی کی بڑی وجہ دیپکا پڈکون کو قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے اداکارہ قطرینہ کیف آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”بار بار دیکھو“میں سدہارت ملہوترا جبکہ دیپکا پڈکون پہلی ہالی ووڈ فلم ”ٹرپل ایکس ،دی ریٹرن آف زینڈر کیج“میں ون ڈیزل کے ہمراہ مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :