پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سے کابل ائیر پورٹ پر بد سلوکی، 25 منٹ تک روکے رکھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 مارچ 2016 13:13

پیپلز پارٹی کی رکن  قومی اسمبلی سے کابل ائیر پورٹ پر بد سلوکی، 25 منٹ ..

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مارچ 2016ء) : پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے ساتھ کابل ائیر پورٹ پر بد سلوکی کی گئی ، تفصیلات کے مطابق شازیہ مری کابل کے حامد کرزئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر موجود تھیں جہاں افغان امیگریشن حکام نے بدسلوکی کرتے ہوئے انہیں 25 منٹ تک روکے رکھا۔

(جاری ہے)

شازیہ مری پاکستان اور افغانستان کے غیر حکومتی ڈائیلاگ میں شرکت کیلیے کابل میں موجود تھیں۔

شازیہ مری نے ڈائیلاگ کے شرکاکو بتایا کہ انہوں نے افغان امیگریشن حکام کو سرکاری پاسپورٹ بھی دکھایا لیکن انہیں بلاجواز ویزا درست نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ائیر پورٹ پر روکے رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت افغان حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر بلاجواز روک رکھا تھا، اسی دوران ایک بھارتی شہری کو دو منٹ میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔