بھارت میں سکیورٹی خدشات پر پاکستان کو کھیلنے نہیں جانا چاہیئے:وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 مارچ 2016 13:26

بھارت میں سکیورٹی خدشات پر پاکستان کو کھیلنے نہیں جانا چاہیئے:وسیم ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مارچ2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں سکیورٹی مسائل ہیں تو پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے بھارت بالکل نہیں جانا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش سے وطن واپسی پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگومیں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ وقار یونس کی اس بات سے متفق ہیں کہ کوچ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونا چاہیئے تاہم کوچ کو بھی اس کے لیے ڈومیسٹک میچز پرنظر رکھنی چاہیئے ، اگر وہ پاکستان کے کوچ ہوتے تو پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز دیکھتے۔

شاہد آفرید ی کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ 20سال سے ایسے ہی کھیل رہے ہیں ، ان پر اس وقت تنقید درست نہیں ہے،قومی ٹیم کے موجود ہ حالات کے تناظر میں آل راؤنڈر ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کپتانی کی بہترین چوائس ہیں۔ سابق کپتان کا کہنا کہ اس وقت قومی پر تنقید کرنے والوں پر ہنسی آرہی ہے ، وہ پاکستان کے لیے ہروقت تیار ہیں اور جب ان سے اس بارے میں پوچھا جائے گا تو وہ ضرور بتائیں گے۔وسیم اکرم کاکہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایک اہم ایونٹ ہے اس لیے ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ دینی چاہیئے۔