فیصل آباد کا رہائشی ایک شادی شدہ جوڑا ، ’کپل‘ آف فیصل آباد کا خطاب مل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 مارچ 2016 13:26

فیصل آباد کا رہائشی ایک شادی شدہ جوڑا ، ’کپل‘ آف فیصل آباد کا خطاب ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مارچ 2016ء) : میاں بیوی ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھی تو ہوتے ہی ہیں لیکن کھانے سے لے کر ایک جیسے کپڑے زیب تن کرنے والے فیصل آباد کے ایک شادی شدی جوڑے نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ فیصل آباد کے رہائشی ایک شخص ناصر اور ان کی اہلیہ ایک دوسرے کا لباس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جیسا ہی لباس بھی زیب تن کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شادی کے بعد تا حیات ایک جیسا لباس زیب تن کرنا اس جوڑے کے اظہار پیار کا ایک منفرد طریقہ ہے جس کے باعث اس جوڑے کو ”کپل آف فیصل آباد“ کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔ ناصر اور ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہم کھانا پینا اکٹھے ہی کھاتے ہیں جبکہ کھانے میں بھی ہمیں ایک ہی جیسی چیزیں پسند ہیں ۔ ناصر کا کہنا ہے کہ بسا اوقات میرے لیٹ گھر آنے پر میں نے اپنی اہلیہ کو اجازت دے رکھی ہے کہ یہ خود کھانا کھا سکتی ہیں۔ اس جوڑے کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :