پاکستان ورلڈٹی 20 کپ پر توجہ مرکوز کرے،ظہیرعباس

ہفتہ 5 مارچ 2016 13:51

پاکستان ورلڈٹی 20 کپ پر توجہ مرکوز کرے،ظہیرعباس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) ایشین بریڈ مین ظہیرعباس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو چاہیے کہ وہ ایشیاکپ کی شکست کو بھلا کر تمام تر توجہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ پر مرکوز کرے، ٹیم کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے تاہم وہ ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس سے مضبوط ٹیم بن کر سامنے آسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پاس میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کھویا ہوا اعتماد حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے جس کا انہیں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز میں فائدہ ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس میں ٹیم کو سینئرز اور جونیئرز کے متوازن کمبی نیشن کی ضرورت ہوتی ہے، سینئرز کی ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے انہیں چاہیے کہ وہ خود بھی عمدہ پرفارم کریں اور جونیئرز کی بھی رہنمائی کریں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ قومی ٹیم کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے تاہم وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے آنے کی اہلیت رکھتی ہے۔