والدین بچوں کو موبائل دینے کی بجائے باہر کھیلنے بھیجیں: سعید اجمل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 مارچ 2016 13:56

والدین بچوں کو موبائل دینے کی بجائے باہر کھیلنے بھیجیں: سعید اجمل

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مارچ2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر سعیداجمل نے والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ہاتھوں میں موبائل فون دینے کی بجائے انہیں گھر سے باہر جاکر کھیلنے کی نصیحت کریں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر بطور مبصر اپنی رائے دیتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ان کے بچپن میں وہ جب بھی موقع ملتا تھا کھیلنے کے لیے گراؤنڈ نکل جاتے تھے لیکن اب تو بچے بچے ہاتھ میں سمارٹ فون آگیا ہے جس کے باعث آج کی نسل آرام طلب ہوگئی ہے اور اس نے باہر جاکر کھیلنا شروع کر دیا ۔اجمل کا کہنا تھا کہ وہ والدین سے کہیں گے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ہاتھ میں موبائل دینے کی بجائے انہیں باہر جاکر کھیلنے کی ترغیب دیں کیوں کہ یہ ان کی صحت کے لیے بھی بہت اچھا ہوگا ۔