امتحان اور انٹرویو کے بعد بغیر کسی سفارش اور رشوت کے ملازمت حاصل کی

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کامحکمہ لینڈ ریونیو کے افسران سے مکالمہ

ہفتہ 5 مارچ 2016 14:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے محکمہ لینڈ ریونیو کے افسران سے مکالمہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے محکمہ لینڈ ریونیو کے افسران سے مکالمہ کیا، جس پر لینڈ ریونیو کے افسر عمران صدیقی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سخت امتحان اور انٹرویو کے بعد بغیر کسی سفارش و رشوت کے ملازمت حاصل کی ہے، سفارش کے بغیر یہ وہ پاکستان ہے جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا، میڈیا حکومت کے اچھے منصوبوں میں معاونت کرے، صرف پٹواریوں کا نظام ہی نہیں بلکہ ہر نظام بدلنا چاہتے ہیں، نیت ٹھیک ہو تو ہر نظام کو درست کیا جا سکتا ہے، 143 تحصیلوں کے 25ہزار میں سے 23ہزار دیہات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے، نئے نظام سے لڑائی جھگڑاے اور عدالتوں پر بوجھ کم ہو گا، انتظامیہ تمام سینٹرز کا دورہ کرے گی اور رپورٹ کابینہ کمیٹی میں پیش کرے گی، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بھی اس منصوبے پر انتہائی محنت سے کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :