میری زندگی میں کوئی مرچ مصالحہ نہیں،بالکل سادگی زندگی گزاری ہے، جیتندر

ہفتہ 5 مارچ 2016 14:16

میری زندگی میں کوئی مرچ مصالحہ نہیں،بالکل سادگی زندگی گزاری ہے، جیتندر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) بالی وڈ لیجنڈاداکار جیتندر نے کہا ہے کہ ایک اسٹار ہونے کے با وجود میں جیسی زندگی فلموں میں آنے سے پہلے گزار رہا تھا آج بھی ویسی ہی ہے،میری زندگی میں کوئی مرچ مصالحہ نہیں کہ جسے سوانح حیات کے طور پر کتاب میں درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی ٹی وی کو اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔

انٹرویو میں ان سے اپنی زندگی کے دلچسپ واقعات کو کتاب کی شکل میں ترتیب دینے کو کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت سادہ زندگی گزار چکے ہیں،اب بھی ان کا لائف اسٹائل ماضی جیسا ہی ہے،انہوں نے کہا کہ کتاب میں لوگوں کی دلچسپی کے لیے تھوڑا مرچ مصالحہ ہونا ضروری ہوتا ہے جبکہ ان کی زندگی میں ایسا کچھ نہیں ہوا جسے کتاب میں ڈھالا جائے۔