فیصل آباد ‘ ڈھائی ارب سیزائد کی لاگت سے تعمیر ہونیو الے انڈر پاس کے تعمیراتی نقائص سامنے آناشروع ‘ دیواروں سے پانی رسنے لگا

ہفتہ 5 مارچ 2016 15:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) فیصل آباد میں ڈھائی ارب سیزائد کی لاگت سے تعمیر ہونیو الے انڈر پاس کے تعمیراتی نقائص سامنے آناشروع ہوگئے اور اسکی دیواروں سے نہر کا پانی رسنے لگا فیصل آباد جھال چوک میں گزشتہ 17ماہ سے فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیرات جاری ہیں جس کی لاگت ڈھائی ارب سے بھی تجاوز کر چکی ہے ‘انڈر پاس کا یک حصہ جب شہریوں کے استعمال کے لیے کھولا گیاتو اس کی دیواروں سے نہر کا پانی رسنا شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے وزیرا علیٰ پنجاب سے انڈرپاس کی دیواروں سے پانی رسنے کے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :