مصطفی کمال کیساتھ کھڑا ہونے کو تیار ہوں ، آنیوالے دنوں میں حالات بہتر ہوں گے ‘ ذو الفقار مرزا

ہفتہ 5 مارچ 2016 15:43

مصطفی کمال کیساتھ کھڑا ہونے کو تیار ہوں ، آنیوالے دنوں میں حالات بہتر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کے ساتھ کھڑا ہونے کو تیار ہوں ، آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوں گے ‘میری کہی ہوئی تمام باتیں سچ ثابت ہوئی ہیں۔ رحمن ملک کی گھناؤنی شخصیت بارے عرصہ دراز سے چیخ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ایک دن میں چالیس چالیس قتل ہوتے رہے ہم ایکشن لینے لگتے تو روک دیا جاتا تھا اس میں رحمن ملک کا ہاتھ ہوتا تھا اگر مصطفی کمال کے انکشافات پر ایکشن نہ لیا گیا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔

ایک سوال کے جواب میں مصطفی کمال کے ساتھ کھڑا ہونے کو تیار ہوں ، آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوں گے ‘میری کہی ہوئی تمام باتیں سچ ثابت ہوئی ہیں۔ رحمن ملک کی گھناؤنی شخصیت بارے عرصہ دراز سے چیخ رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :