زیاد ہ ٹی ٹونٹی ففٹیز ،تلکارتنے دلشان ،ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 مارچ 2016 15:53

زیاد ہ ٹی ٹونٹی ففٹیز ،تلکارتنے دلشان ،ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہوگئے

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5 مارچ2016ء )سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان نے بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے ہمراہ زیاد ہ ٹی ٹونٹی نصف سنچریاں سکور کرنے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن سنبھال لی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایشیاء کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران 75رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نا م کیا ۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم 15نصف سنچریوں کے ہمراہ پہلے اور ویسٹ انڈی کے کرس گیل 14ففٹیز کے ہمراہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔