بھارت میں شادی کی رسوم کے عین بیچ تھوکنے کیلئے باہر جانے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 16:03

بھارت میں شادی کی رسوم کے عین بیچ تھوکنے کیلئے باہر جانے پر دلہن نے ..

لکھنوٴ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء ) بھارت میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دولہا کے تمباکو تھوکنے کیلئے باہر جانے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔بھارمیڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا کے علاقے بھتنی ٹاؤن میں ایک دولہا اپنی دلہن بیاہنے پہنچا تو وہ تمباکو چبا رہا تھا۔

(جاری ہے)

شادی کیلئے مخصوص رسوم کا آغاز ہوا تو وہ عین بیچ میں تھوکنے کیلئے باہر نکل گیا جس پر دلہن کو غصہ آ گیا اور اس نے فوراً شادی منسوخ کر دی کیونکہ اس کیمطابق وہ کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی جو تمباکو خوری کا عادی ہو۔

دلہن کے انکار پر شادی کی تقریب میں موجود سینکڑوں افراد نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم سب ہی ناکام رہے۔لڑکی کا کہنا تھا کہ جب اس کی منگنی ہوئی اس وقت بھی اس کا ہونے والا شوہر تمباکو چبا رہا تھا تاہم وہ اسے نظرانداز کر گئی لیکن شادی کے روز عین رسموں کے بیچ وہ تھوکنے کیلئے اٹھ کر باہر چلا گیا۔ میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کر سکتی جو تمباکو خوری کا عادی ہو۔

متعلقہ عنوان :