انسان ہارتا ہی تب ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے’عظیم امریکی باکسر محمد علی سے بہت متاثر ہوں:عمران خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 مارچ 2016 16:04

انسان ہارتا ہی تب ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے’عظیم امریکی باکسر محمد علی ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مارچ2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ کھیل آپ کو گر نے کے بعد کھڑے ہونے کا سبق سکھاتی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیس میں آ ل پاکستان میگا چیلنج 2016ء افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خا ن کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں کومقابلہ کرنا سکھاتا ہے ، کبھی ہار ذہن میں نہ رکھیں کیوں کہ انسان ہارتا ہی تب ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے ،انسان چیمپئن بنتا ہی تب ہے جب وہ گرنے کے بعد اٹھنا سیکھتا ہے ،نوجوانوں سے کہوں گا کہ وہ ہمیشہ جیت کا عزم لیے میدان میں اتریں ۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ عظیم امریکی باکسر محمد علی سے بہت متاثر ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنی ضمیر کی آواز پر ویت نام جنگ میں شرکت سے انکا ر کرکے اربوں روپے کے مقابلے چھوڑے تھے۔